NP-GanG
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.


[Dina]-[Jhelum]
 
HomeLive Visi Chat User StatusNp TvLatest imagesSearchRegisterLog in

 

 میں کیا ہوں معلوم نہیں

Go down 
AuthorMessage
pindsultani




Posts : 1
Join date : 2011-04-12

میں کیا ہوں معلوم نہیں Empty
PostSubject: میں کیا ہوں معلوم نہیں   میں کیا ہوں معلوم نہیں EmptyTue Apr 12, 2011 2:17 pm

میں کیا ہوں معلوم نہیں
میں قاسم مقسوم نہیں

میں تسلیم کا پیکر ہوں
میں حاکم محکوم نہیں

میں نے ظلم سہے لیکن
میں پھر بھی مظلوم نہیں

میں مستی کا ساغر ہوں
ہوش سے میں محروم نہیں

تیری رحمت چھوڑے کون
توبہ میں معصوم نہیں

میرے تبریزی انداز
میں مولائے روم نہیں

میں مسجود ملائک ہوں
میں راقم مرقوم نہیں

میں مخلوق کا خادم ہوں
کون میرا مخدوم نہیں

جیتے جی مرجاتا ہوں
مرکے میں معدوم نہیں

میں نے کیا کیا دیکھا ہے
میں یونہی مغموم نہیں

میں صحرا کی جان ہوا
میں بادِ مسموم نہیں

میں مایوس نہیں لیکن
امید موہوم نہیں

واصف کیا نظمیں لکھے
رنگِ جہاں منظوم نہیں

Back to top Go down
 
میں کیا ہوں معلوم نہیں
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
NP-GanG :: شاعری :: –» مشہور شعراء کی شاعری :: واصف علی واصف-
Jump to: